لاہور: مسلم لیگ کے رہنما سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ووٹ اعتزازاحسن سے زیادہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں طے پایاتھاہرفیصلہ مشاورت سے ہوگا۔
ہم نےکوشش کی کہ تمام معاملات اتفاق رائے سے ہوں،پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کے نام پرمشاورت نہیں کی،مسلم لیگ(ن)نے اپنا وعدہ پوراکیا ہے، ایاز صادق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کوووٹ نہیں دیاتھا،پیپلزپارٹی نے جلد بازی میں اعتزازاحسن کا نام دیا ہے، اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کے نام پراتفاق کیاتھا۔