عمران خان بھی اڈیالہ جیل جائیں گے ۔ رانا مشہود

 

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ تحریک انصاف والوں کو فکر کرنی چاہئے کہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی جائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سزا دے دی گئی ہے لیکن یہ پتہ نہیں چل رہاہے کہ سزا کیوں دی گئی ؟ جج نے خود انپے فیصلے میں لکھاہے کہ نوازشریف نے کر پشن نہیں کی ، اگر کر پشن نہیں کی تو پھر سزا کسی بات کی دی گئی ہے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل ہی جائیں گے ۔