اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے صدرآزاد جموں کشمیرسردارمسعود خان نے ملاقات کی ہے۔
صدرآزاد جموں کشمیرسردارمسعود خان نے دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ صدرآزاد جموں کشمیرنے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال پربات چیت سمیت ظلم و بربریت پراوایچ سی ایچ آرکی رپورٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے اورروک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قراردیا گیا۔