آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،اس موقع پر خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اورکورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں۔