اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کیخلاف نندی پور منصوبے میں کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نندی پور پاورپروجیکٹ میں تاخیر پر بطور سابق وزیر قانون و انصاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہےاس کے علاوہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بطور سابق وزیر پانی بجلی بھی بابر اعوان کے ساتھ ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے،نیب راولپنڈی کی افسر عاصمہ چوہدری نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا۔
جسٹس (ر) ریاض بطور سیکریٹری قانون،سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، سابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض، سابق سیکریٹری پانی بجلی شاہد رفیق اور سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔