اسلام آباد:صدارتی انتخابات کیلئے پارلیمنٹ آنے پر شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہاکہ نوازشریف کبھی حزب اختلاف میں بیٹھے ہی نہیں۔
سابق صدر آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر اپوزیشن کوتوڑ نے کا الزام لگایا جارہاہے جس پرانہوں نے جواب دیا کہ (ن) لیگ یہ کیوں نہیں کہتی کہ میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں۔
صحافی نے پوچھا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملنا چاہیے جس پر سابق صدر نے اثبات میں سر ہلا دیا۔