پی آئی اےکےچیف ایگزیکٹوآفیسرنے اپنی ذمہ داریاں چھوڑی دیں

اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمشرف رسول نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجورکے مطابق مشرف رسول نےعدالت کے فیصلے پرپوری طرح سے عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔

پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز مستقل سربراہ کی تقرری تک قائم مقام سربراہ کا انتخاب کریں گے۔

 

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کالعدم قرار دے دی تھیں ۔