اسلام آباد: نیب ریفرنس دائر ہونے پر رد عمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ 2007 کے مشرف کے وزیر قانون کے دور میں نندی پور منصوبہ آیا، 2012 میں منصوبہ کابینہ سے منظور ہوا، میری وزارت کے 16ماہ میں نہ کوئی سمری آئی اور نہ روکی گئی۔
بابر اعوان نے کہا کہ رحمت جعفری کمیشن نے میرا نام لیا، الزام دیا اور نہ ہی مجھے بلایا گیا، میرے خلاف تمام کارروائی 2 کالی بھیڑوں نے سیاسی مخالفت پر کی، تھوڑی دیر میں ثبوت دکھاؤں گا۔