اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی صرف حکومت کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی پی مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا کام کرتی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کےامیدوار نہیں تھے، ان کی نامزدگی بدنیتی پر مبنی تھی۔
دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ وہ اصل اپوزیشن ہے، کسی زمانے میں وہ بھی یہی کہتے تھے۔