روالپنڈی :لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میںایک شہری شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہیدہوگیاجس کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے جو مویشی چرارہا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos