اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان استعفیٰ دینے کے لئے عمران خان سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا ۔
بابر اعوان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ میں کہا کہ مستعفی ہوا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں، اس حوالے سے بابر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ اپنے کپتان کو جمع کروا رہاہوں تاکہ میں نیب کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں۔