نامزد گورنرپنجاب چوہدری سرور کل اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے

لاہور:پاکستان تحریک انصااف کی جانب سے پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور کل اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق تقریب حلف برداری کل شام چھ بجے منعقد ہوگی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ گورنر پنجاب سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی چوہدری سرور کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں ۔