گیس کی قیمتوں میں 180فیصد اضافے کی تجویز

 

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے دیا۔ وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180فیصد کے ریکارڈ اضافے کی تجویز دی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابقہ حکومت نے 4 سال تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا ،

 

اگر اب بھی گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت پیٹرولیم کی تجویز پر انہیں گیس کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا کہہ دیا ہے۔