ڈی جی ایف آئی اے نے زرداری کوتنگ کیاہواہے:مفتاح اسماعیل

 

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آصف زرداری کوتنگ کیاہواہے ، ان کی اپنی مجبوریاں ہیں ،اس لئے وہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عارف علوی میرے پڑوسی ہیں اور میں ان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میں آصف زرداری کو مبارکباد پیش نہیں کررہا ۔ آصف زرداری کی ہمارے ساتھ ملنے کی خواہش ہی نہیں تھی ورنہ وہ اعتزاز احسن کا نام نہ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے وہ نا مناسب تھے اور غیر مہذب تھے ۔ پیپلز پارٹی کی مرضی نہیں تھی کہ وہ مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے ۔ پیپلز پارٹی ایک الگ جماعت ہے اور مسلم لیگ ن ایک الگ جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آصف زرداری کو تنگ کیاہوا ہے اس لئے ان کی کچھ مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے وہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل رہے ۔انہوں نے کہا کہ 15کروڑ روپے بچا کر حکومت کیا کرلے گی ؟ یہ سب دکھاوے کی باتیں ہے ۔