کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنےکی تحقیقات میں پیشرفت کے لیے جیل انتظامیہ نے شرجیل میمن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نےڈی این اے ٹیسٹ کیلئےتحقیقاتی کمیٹی کوزبانی درخواست کر دی ہے،تاہم ٹیسٹ کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ تحریری درخواست جیل انتظامیہ کی انکوائری کے بعد دی جائے گی، جبکہ شرجیل میمن کا ڈی این اے لے کر اسپتال کے سیمپلز سے میچ کرایا جائے گا۔