اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کے لیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو خط بھیجے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل160کے تحت 5سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ ضروری ہے۔
مزید یہ کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ قانونی طور پر این ایف سی ایوارڈ کے رکن ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صوبوں سے این ایف سی میں ایک ایک اقتصادی ماہرین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔