راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔
پرومو میں آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا ہےکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہداء جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔
اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جب کہ کشمیری شہداء اور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی قوم کل 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء پاکستان منارہی ہے۔