لاہور: چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے 33ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے حلف لیا۔
گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کے 33ویں گورنر کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں اراکین قومی اسمبلی، ارکان پنجاب اسمبلی، سینیٹرز، اعلیٰ فوجی و سول افسران سمیت 2200 افسران نے شرکت کی،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے نومنتخب گورنر چودھری سرور سے حلف لیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی تقریب میں شرکت کی اور منصب سنبھالنے پر چودھری سرور کو مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کا بطور گورنر حلف اٹھانا ایک خوشگوار تبدیلی ہے، مل کر عوام کی خدمت کریں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے،
چودھری سرور اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اگست 2013 سے جنوری 2015 تک گورنر پنجاب رہ چکے ہیں