وزیراعظم عمران خان اور مائیک پومپیو ملاقات کی اندرونی کہانی

 

اسلام آباد:آج دنیا بھر کی نظریں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر تھیںجبکہ پاکستانیوں کو اس ملاقات کے دوران عمران خان کے باڈی لینگوئج میں دلچسپی تھی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے میٹنگ ہال میں پہنچے تو انہوں نےقومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا ۔وزیراعظم عمران خان مسکراتے ہوئے میٹنگ ہال میں پہنچے تو انہوں نے وزیر خارجہ سے ہاتھ ملا کر اپنی نشست پر بیٹھنا چاہا تو وہاں موجود حکام نے امریکی وفد سے عمران خان کا تعارف کرایا ۔

اس موقع پرایک امریکی صحافی بھی میٹنگ ہال میں پہنچ گیا اور اس نے اپنے موبائل سے ملاقات کے مناظر ریکارڈ کیے ۔ابتدائی گفتگو میں عمران خان نے مائیک پومپیو سے کہا کہ بہت سے ایشوز پر بات کرنی ہے اورمجھے پتہ لگا ہے کہ آپ چند گھنٹو ں کے لیے پاکستان آئے ہیں جس پر مائیک پومپیو نے کہا میں نے نئی دہلی جانا ہے۔اس دوران مائیک پومپیو نے دائیں جانب دیکھا تو ان کے اشارے کے منتظر امریکی صحافی نے فوراً وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے لیے پر امید ہیں ؟جس پر عمران خان نے کہا کہ میں اسپورٹس مین رہ چکا ہوں اور کھلاڑی ہمیشہ جیت کی امید لے کر میدان میں اترتا ہے ۔