اسلام آباد :پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارا سکولوں اور مدارس میں یکساں نصاب رائج کا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اسکولوں اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم رائنج کرنے کا فیصلہ کیاہے اور تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مدارس سمیت تماما سکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نصاب کے لیے صوبوں کو شراکت داری دی گئی ہے اور صوبوں کو نجی اسکولوں کی فیسیں اسٹریم لائن کرنے کو کہا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزاوں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے سے قبل مدارس میں اصلاحات کی بات کرتے رہے ہیں اور اس پر کیا جانے والا حالیہ فیصلہ ایک انقلابی پیش رفت ہے ۔