روس میں گلابی پانی والا عجیب وغریب تالاب

گلابی رنگت کی وجہ تالاب میں بڑی مقدار میں پائی جانے والی معدنیات ہیں

               
September 6, 2018 · چشم حیرت

 

ماسکو:دنیا میں بہت سے حسین دریا اور سمندر مو جو د ہیں لیکن روس میں مو جود یہ تالاب اس لحا ظ سے منفرد ہے کہ اس کا پا نی مکمل طو ر پر گلا بی رنگ کا ہے ۔ روسی ٹاؤن کے ان 2 تالابوں کے پانی کی گلابی رنگت کی وجہ اس میں بڑی مقدار میں پائی جانے والی معدنیات ہیں ۔

 

ان تالابوں میں معدنیات کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ اس کے ایک لیٹر پانی میں 380گرام نمک پایا جاتاہے جس کی وجہ سے پانی کا رنگ تبدیل ہو کر گلابی ہو گیا ہے ۔