راولپنڈی:یومِ دفاع و شہدا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا ہےکہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آج یوم دفاع وشہدا ہے،آئیے اپنے شہدا کے گھروں پر جائیں، آئیے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کریں، وطن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں اور ہم عظیم قوم ہیں۔