راولپنڈی:قومی احتساب بیوری (نیب) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف ریفرنس دائر کردیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیاجبکہ ریفرنس میں وزارت اطلاعات کےسابق ملازم فاروق،سلیم،حسن،حنیف،انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔
نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
واضح رہےکہ یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے 2008 سے 2013 کے دور حکومت میں وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔