زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں،ہماری جانیں قوم کیلئےوقف ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی:یومِ دفاع و شہدا پرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں اور ہماری جانیں قوم کے لیے وقف ہیں۔

یوم شہداء کے موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس لائنز راولپنڈی میں شہید سب انسپکٹرمیاں عباس کے گھر گئےجہاں انہوں نے شہید میاں عباس کے بیٹے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورقوم کی خاطر قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد نے ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید سب انسپکٹر عباس اور تمام شہداء کی قوم کے لئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔