پشاور:سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت انتہائی گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کاحصہ ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور اکثریت کی حکومت جعلی ہے، اب بھی کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھاہے اور یہ بات میں 10سال سے کہتا رہا ہوں اور آج پاکستان میں باقاعدہ یہودی ایجنڈے کا آغاز ہوچکا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں،ہر تعلیمی بورڈ کا اپنا نصاب ہے، ہم سرکاری اور عسکری تعلیمی اداروں کی ضرورت کا بھی انکار نہیں کرتے اور نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کا نظریہ رکھتے ہیں۔