طلال چوہدری نے نااہلی کی سزا کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کردی
ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور وہ کبھی توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے،درخواست میں موقف
اسلام آباد:طلال چوہدری نے نااہلی کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔
اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری نے مؤقف اپنایا ہے کہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور وہ کبھی توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔