پشاور:ترجمان خیبر پختونخواحکومت شوکت یوسفزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔
اطلاعات کے مطابق ترجمان کےپی کے حکومت شوکت یوسفزئی نےضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہےجو انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔
اس موقع پر شوکت یوسفزئی کا کہنتھاکہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے عہدے سےمستعفی ہوا ہوں کیوں کہ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔