کراچی:رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دے دیا،انہوں نےکہاکہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بعض اراکین نے دعوت دی ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں، تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہونے جارہی ہے اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ این اے 247 پر میں کھڑا ہو جاؤں۔