شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی

شہلا رضا اپنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا

               
September 7, 2018 · اہم خبریں, قومی

سندھ کی ویمن ڈیولپمنٹ کی وزیر شہلا رضا کی گاڑی کو کراچی میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا اپنی گاڑی میں اپنے دفتر جارہی تھیں کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
صوبائی وزیر کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں شہلا رضا کو آنکھ کے قریب معمولی زخم آئے ہیں، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔