اختیارات کا ناجائز استعمال:احتساب عدالت نے یوسف رضاگیلانی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: اختیارات کے ناجائز استعمال کے سلسلے میںدائر ریفرنس میں احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے دیگر 6 ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز اختیارات کے ناجائز استعمال پر یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

واضح رہےکہ یوسف رضا گیلانی 2008 سے 2013 کے دوران پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔