ڈیرہ اسماعیل خان: کڑی شموزئی میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے ماہرین کی 5 رکنی ٹیم پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم پہنچی ہے اورسیسمک اور جیولوجسٹ ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم سائنسی آلات سے علاقے کا جائزہ لے رہی ہے۔
خیال رہے کہ کڑی شموزئی میں گزشتہ ہفتے وقفے وقفے سے زیر زمین خوفناک گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کے واقعات معمہ بنے ہوئے ہیں اور اہلِ علاقہ پر اسرار صورتحال سے پریشان ہیں۔