اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کر دیاہے،
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد طاہر کو سربراہ پنجاب پولیس ،صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپختونخوا اور کلیم امام کو آئی جی سندھ مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کلیم امام آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں اور انہیں اب سندھ پولیس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
جبکہ صلاح الدین محسود اس سے قبل بھی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔