اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں نامزدگی واپس لینے کے فیصلے کے بعد عاطف میاں نے استعفیٰ دے دیاجس کے بعد مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔