کراچی:ڈی این اے ٹیسٹ کرکےخون کے نمونے میچ کرنےکیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں کراس چیک کے لیے آغا خان اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کے خون کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا اور پرانے نمونوں سے کراس چیک کرایا جائے گا،
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے کے نمونے دو لیبارٹریز کو بھیجے گئے ہیں، ڈی این اے کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا ہے جب کہ دوسرا نمونہ مقامی سطح پر ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔