وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے آج پاکستان پہنچیں گے

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان آج صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان آج صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے،

قاسم اور سلیمان نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی ،وہ4 روز پاکستان میں قیام کریں گے اوربنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے،عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔