لاہور : پاکستان کے مایہ ناز سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے ڈیم فنڈ کے حوالے سے وزیراعظم کی اپیل کے بعد اپنی قیمتی ترین چیز نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں گے۔
اس مقصد کیلئے انہوں نے 1992ورلڈکپ کے فائنل میں استعمال ہونے والی گیند نیلام کرنے کا اعلان کردیا، جاوید میانداد نے کہا کہ گیند کے ایک جانب وزیراعظم عمران خان کے دستخط ہیں جبکہ دوسری جانب میرے دستخط ہیں ، اس گیند کو نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع کرواؤں گا۔