وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کاڈیم فنڈ کیلئے بڑا اعلان

 

لاہور : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کی اپیل کے بعد چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں اور آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان کی تعمیر کیلئے کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔