حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا۔
حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں گلزارنامی شخص کی بیٹی ثنا پٹھانی نے 4 برس قبل گھرسے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی تھی۔ گلزار چاربرس بعد رات کی تاریکی میں بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قاتل کو بھی گرفتارکرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔