لاہور:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا،اس کے لئےڈیم پرجھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے،ڈیم کے فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جلد سپریم کورٹ پانی پربین الاقوامی کانفرنس کرائے گی۔
واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔
یادرہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ قائم کیا تھا اور ابتدائی طور پر انہوں نے خود اس میں 10لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی تھی ،جس میں ملک بھر کی عوام اور ادارے بھرپور حصہ لے رہی ہیں ۔ اب تک پاک فوج، خیبرپختونخوا حکومت، سپریم کورٹ سٹاف،نیب ، پیمرا اور دیگر ادارے اپنی تنخواہوں سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں چندہ جمع کروا چکے ہیں۔