لاہور: محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے 10 ستمبربروزپیرکوکراچی میں اجلاس طلب کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روزمحرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اورشرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔