خیبرپختونخوا میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
14 اکتوبر کو این اے 35، پی کے 3، پی کے 7، پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61، پی کے 78، پی کے 97 اور پی کے 99 میں ضمنی انتخابات ہوں گے
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر کو خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو این اے 35 بنوں، پی کے 3 سوات، پی کے 7 سوات، پی کے 44 صوابی، پی کے 53 مردان، پی کے 61 نوشہرہ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 ڈی آئی خان اور پی کے 99 ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔