صدرمملکت ممنون حسین کوایوان صدرمیں الوداعی گارڈآف آنرپیش

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین کی مدت صدارت کا آج آخری روز ہے اور انہیں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیااورگارڈ آف آنر کے بعدصدر نے ایوان صدر کے ملازمین سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور پھر ایوان صدر سے روانہ ہو گئے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کل پاکستان کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔