سکھر: مشن روڈ پر سونیا بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے،
بیوٹی پارلر کا مالک خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نےسکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم ایک سونیا بیوٹی پارلر پر چھاپہ مار کر پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے برآمد کرکے بیوٹی پارلرکے مالک کامران کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر اور کاسمیٹکس کی دکانیں سیل کردیں۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے واش روم سے خفیہ کیمروں سمیت شراب کی بوتلیں ودیگرممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔