اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکااپنی تنخواہ ڈیم فنڈمیں عطیہ کرنےکااعلان

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے، اس عظیم نعمت کے ذخیرے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی پہلی تنخواہ وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے لئے عطیہ کر رہےہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں سب سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔