اسلام آباد:افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملےکی پاکستان نے مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ہم دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نےکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔