اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےپارٹی رہنمائوں کو مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینےاور تحریک انصاف کے منشور اور کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ (ن) لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاہےکہ لیگی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی اور بالخصوص پاور سیکٹر کی بدحالی پر بریفنگ دی جائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ڈیمز فنڈ کے لیے موثر تشہیری مہم چلانےکی ہدایات بھی دیں۔