لاہور ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے احسن اقبال کا معافی نامہ منظور کرتے ہوئے انہیں جاری کردہ توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کے ساتھ سماعتوں کے دوران اچھے طریقے سے پیش آئیں۔
اس موقع پر جسٹس عاطر محمود نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے معزز عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ سے مزید محتاط ہو جاؤں گا۔