اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےملاقات کرکے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز کا چیک دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف نے خط بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے کہاکہ اس قومی مقصد کے لیے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیمز کے لیے دی جب کہ جونیئرکمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ڈیمز کے لیے ایک ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔