اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کا تعلیم سےمتعلق کلیئر وژن ہے اور حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دیں گے اور ملک میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےبتایا کہ آج نیشنل ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے 4 سب کمیٹیاں بنا دی ہیں۔
شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع سب کو مہیا کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔