2ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے3ارب90کروڑڈالرکی ترسیلات بھیجیں

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

مالی سال 19-2018 کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات ساڑھے 13 فیصد زائد بھیجی گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور امارات سے 46، 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں، امریکا سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا، اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد زائد رہیں۔